علی بابا اور اس کا گدھا
یہ سیریزکی پہلی کہانی ہے۔ یہ ایک دلچسپ رنگین سپریڈ پر بیان کی گئی ہے۔ اس سپریڈ میں بچّے کے ذہن میں کہانی سے جڑے واقعات تصاویر کے ذریعے پیش کئے گئے ہیں۔ اس عمرمیں بچّے کی توجہ کا دورانیہ مختصر ہوتا ہے اس لئے چند چیزیں ہی شامل کی گئی ہیں۔ چونکہ تین سالہ بچّہ اردو تحریر سے واقف نہیں ہوتا لہذا ہم نے کتاب کی پشت کے سرورق پر کہانی اور اس کا اخلاقی پہلو درج کر دیا ہے جسے گھر کا کوئی بڑا فرد یا اساتذہ پڑھ کر بچّے کو سنا سکتے ہیں ۔ اس کردار سے منسلک چیزیں آئندہ کہانی کی نوعیت کے مطابق بڑھتی جائیں گی۔
Ali Baba And His Donkey
This is the first story in the series, presented on an engaging, colorful spread. The spread uses visuals to convey events from the story, capturing the child’s imagination. At this age, a child’s attention span is short, so only a few key elements are included. Since a three-year-old is not familiar with Urdu script, the back cover of the book features the story along with its moral. This can be read aloud to the child by an elder family member or a teacher. Elements associated with this character will gradually expand as the nature of future stories evolves.