چھٹا قدم: الفاظ سازی

الفاظ بنانے کے کئی طریقے ہیں مثلاً: ہم آواز الفاظ بنانا

جملہ سازی

مصمتے حروف ہیں، صوت نہیں۔

  آئیے سیکھے گئے الفاظ کے جملے بناتے ہیں۔

جملہ سازی کے لئے ہمیں علامات سیکھنی ہیں ۔

 جملہ ختم ہوتا ہے تو  ( ۔ )  لگاتے ہیں اسے ختمہ کہتے ہیں۔

جملے کے بیچ میں دو سے زائد چیزوں پر ( ،)  لگاتے ہیں  اسے وقفہ کہتے ہیں۔

 سوالیہ جملے پر ( ؟ ) لگاتے ہیں۔ اسے سوالیہ علامت کہتے ہیں۔

                جملہ مکمل کرنے کے لئے ہمیں ان علامت کو استعمال کرنا ہوتا ہے۔

ہے  اور ہیں کا استعمال:  ہے واحد کے لیے استعمال ہوتا ہے اور ہیں جمع کے لئے مثلاً 

  واحدجملے                               جمع جملے

یہ  انار ہے۔                         یہ دو انار ہیں۔

  وہ چابی ہے۔                          یہ تالے ہیں۔

مالی نے پودا لگا یا ہے ۔              وہ جوتے صاف ہیں۔

اسی طرح فعل ماضی کے جملے بنا تے ہیں۔

تھا ۔  تھی ۔ تھے

وہ بازار سے پھل لایا تھا۔  تم کب آئے تھے؟

آج بارش ہوئی تھی۔ تم نے جوتے، جراب اور ٹوپی   

ڈاک کل آئی تھی۔ کہاں رکھےتھے؟

Scroll to Top