برگ و بار اُردُو کی کہانی معروف الف لیلوی کردار علی بابا کے پس منظر میں تیار کی گء ہے۔ اس کا مقصد ابتداء عمر سے ہی بچے کو اپنی زبان اور ثقافت سے آگاہ رکھنا ہے۔ ہر کہانی کا اخلاقی پہلو دیا گیا ہے۔ اساتذہ یا والدین کے لئے واضح ہدایات دی گء ہیں۔ پہلی دو کہانیوں میں سننے کی صلاحیت اور بصری صلاحیت پر توجہ دی گء ہے۔ مخصوص الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔ بچے کے لئے موزوں ذخیرہ الفاظ ذہن نشین کرائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کردار کو بچے کے ذہن میں بٹھانے کے لئے عملی کام بھی شامل کئے گئے ہیں۔ رنگوں کی پہچان اور عضلاتی مشق کے لئے عملی کام میں ہدایات درج ہیں۔ ہم اُمید

کرتے ہیں کہ آپ ان کہانیوں کے ذریعے بچوں میں اُردُو کتاب بینی کا شوق پیدا کریں گی۔
تعارف علی بابا سیریز
مسنفہ: اُنسیہ بانو
علی بابا کون ہے؟
کہانی کے عنوان سے ہمارے ذہن میں یہی سوال اُبھرتا۔ آئیے علی بابا سے ملاقات کرتے ہیں۔ علی بابا ہماری ثقافت کا مشہور کردار ہے۔ جی ہاں وہی علی بابا چالیس چور کا کردار جس کے قصّے ہم اپنے بچپن میں پڑھتے آئے ہیں
آپ نے سوچا ہوگا  کہ یہ کردار  تو بچّے کا ہے، جی ہاں بالکل درست خیال ہے۔لیکن یہ بھی تو سوچیں کہ جیسے ہمارا بچپن گزرا ہے ویسا ہی علی بابا کا بچپن بھی گزرا ہو گا!!  ہم نے سوچا کہ کیوں نا ہم آپ کے اور اپنے بچّوں کو علی بابا کے بچپن کے کردار سے متعارف کرائیں اور اس کردار کی بچپن کی یاد تازہ کردیں!!
ہم نے علی بابا سیریز کی کہانیاں   اپنے اسلامی تشخص اور ثقافت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے برگ وبارِ اردو پبلشرز کے تحت تیار کی ہیں۔ یہ کہانیاں تین سالہ عمر سے گیارہ سالہ عمر کے مطابق تحریر کی جارہی ہیں۔
ابتدائی دو کہانیوں کی اشاعت کر دی گئی ہے اور مارکیٹ میں دستیاب ہیں اگلی تین  کہانیاں زیر اشاعت ہیں اور جلد ہی منظر عام پر آ جائیں گی۔
علی بابا سیریز کی خصوصیات کیا ہیں؟
علی بابا سیریز اردو کی ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی تیار کی گئی ہیں۔جن کا بنیادی مقصد اپنی زبان  اور ثقافت کا تحفظ اور بچّے کا کتاب سے تعلق جوڑنا ہے۔ علاوہ ازیں کردار کو بچّے کے ذہن نشین کرانے کے لئے عملی سرگرمیاں شامل کی گئیں جن کی تعلیمی حیثیت مسلمہ ہے۔ یہ صفحات کتاب سے الگ کئیے جا سکتے ہیں۔ ہر کام کی ہدایات ساتھ دی گئی ہیں۔