اُردُو پیشکش میں دی گئ ورکشاپ کا کامیاب تجربہ کیا جا چکا ہے۔ہم انہیں نئے اُردُو اساتذہ کی سہولت کے لئے شامل کر رہے ہیں ۔اساتذہ ان کو ہو بہو یا اپنی ضرورت کے مطابق ترمیم یا اضافے سے استعمال کر سکتی ہیں۔ ہم وقتا فوقتا مزید اُردُو ورکشاپ یہاں پیش کریں گے۔
مطالعے کا دائرہ
اردو ورکشاپ – اُنسیہ بانو
مقاصد:
- ورکشاپ کے اختتام پر اساتذہ مطالعے کی اہمیت سے آگاہ ہو سکیں گے۔
- اردو مطالعے کی نئی سرگرمی مطالعے کا دائرہ استعمال کرنے سے آگہی حاصل کر سکیں گے۔
- اساتذہ اردو مطالعاتی سرگرمی میں فعال کردار ادا کر سکیں گے۔
- اساتذہ اس سررگرمی کو جماعت میں استعمال کرنے میں خود اعتماد ہو سکیں گے۔
“مطالعہ ذہن کے لئے اتنا ہی اہم ہے جتنی جسم کے لئے ورزش.”جوزف ایڈیسن
“میں مطالعہ کر سکتی ہوں،اس کی مدد سے میں ایک نہیں بلکہ کئی زندگیاں جیتی ہوں”اینی ٹیلر
- مطالعے کے دائرے سے کیا مراد ہے؟
- مطالعے کا دائرہ کیا ہے؟
- طلبا زیر مطالعہ کتاب یا اقتباس کا خود انتخاب کرتے ہیں۔
- طلبا چھوٹے گروپ میں کام کرتے ہیں۔
- طلبہ باقاعدگی سے ایک طے شدہ وقت میں مطالعہ کرتے ہیں۔
- طلبا بحث کے لئے موضوعات یا نکات کا انتخاب کرتے ہیں۔
- طلباگروپ میں آزادی سے کام کرتے ہیں لہٰذا اپنے مشاہدات وتجربات پیش کرسکتے ہیں۔
- طلبا مطالعاتی سرگرمی میں مختلف کردار باری باری ادا کرتے ہیں۔
- اساتذہ کا کردار سہولت کار کا ہوتا ہے۔
مطالعے کے دائرے کا نظریہ:
- شراکت میں مطالعہ کرنا
- مطالعے کا مراحلہ وار سلسلہرابطہ بنانا
- قاری کا عملی کردار ادا کرنا
- خود مختار مطالعہ کی ترغیب دینا
مطالعے کا دائرہ اور اس کے کردار:
- پیش کار
- تلخیص کار
- منتظم مباحثہ
- رابطہ کار
- خزانچی( ذخیرہ الفاظ)
- محقق
کام: مطالعے کا دائرہ
- گروپ میں کام کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کیجیے۔
- مطالعے کی سرگرمی سے آپ کو کیا فوائد حاصل ہوئے؟
- مطالعے کی سرگرمی کے لئے تجاویز دیجیے۔
- شرکا سے تبادلہ خیال کیجیے۔
مطالعے کے دائرے کےفوائد:
- ربط و ضبط قائم کرنا
- ایک جیسے مواد کے مطالعے سے ایک د وسرے سے ربط قائم کرنا سہل ہوجاتا ہے۔
- اپنی باری کا انتظار کرنے کی عادت پڑتی ہے۔
- ذخیرہ الفاظ میں اضافہ اور موزوں استعمال سے عبارت یا بیان میں روانی آجاتی ہے
- تنقیدی سوچ بچار کی ترغیب
- ایک دوسرے کی رائے اور تجویز سن کر غور کرنے اور اپنی رائے قائم کرنے کی ترغیب ملنا
- مطالعے کو اپنے مشاہدے اور تجربات کی بنیاد پر استوار کرنا
- بحث مباحثہ کی صلاحیت
دوسرے کی رائے بغور سننا اور اپنی رائے دینا - معلومات ، مشاہدات اور تجربات کا استعمال کرتے ہوئے دلائل دینا
- طلبا میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے
1998اور برن 1996گراہم بیل کتب کے مطالعے کی انتخاب میں آزادی کی وکالت کرتے ہیں۔ان کا ماننا ہے کہ یہ آزادی طلبا کو اپنا وقت دینے اور مطالعے سے جڑنے کی طرف مائل کرتی ہے جس کے نتیجے میں وہ مطالعہ کے لئے متحرک ہوجاتے اور فعال کردار ادا کرتے ہیں۔
فعال قاری کا مطالعہ وسیع ہوجاتا ہے۔ وہ حاصل معلومات کو مختلف حوالوں سے استعمال میں لاتے ہیں۔
- یہ حکمت عملی فہم میں اضافہ کرتی ہے اور علم کی ترجمانی کرتی ہے۔
- سماجی ربط ایک دوسرے کو قریب لے آتا ہے۔
- ایک جیسے تجربات سے دوستی اور یگانگت پیدا ہوتی ہے۔
- گروپ کی نوعیت کیا ہو؟
- مطالعے کا دائرہ ایک چھوٹے گروپ میں استعمال کیا جانا چاہیے۔
- یہ گروپ چار سے چھ افراد پر مشتمل ہو ۔
- ہر فرد کو ایک مقررہ کردار دیا جائے
- مطالعے کا دائرہ کیسے استعمال کیا جائے؟
- ہر پندھواڑے مطالعے کی سرگرمی کے لئے استعمال کیجیے۔
- جماعت کو مطالعے کے دائرے کے کرداروں سے آگاہ کیجیے۔
- طلبا کی اقتباس یا کتباب کے چناؤ میں آزادی دیجیے۔
- طلبا کو اپنا کردار ایک ہفتہ قبل تقسیم کروایئے۔
یہ ذمہ داری پیش کار کی ہے وہ اقتباس یا کتب منتخب کرے اور گروپ کے ممبرز میں تقسیم کرے۔
بحث کے منتظم کی ذمہ داری اگلی نشست کے کردار گروپ میں بانٹنے کی ہے۔
گروپ کا ہر ممبر باری باری مطالعے کے تمام کردار نبھائے۔