اُردُو تقویتی پروگرام

Urdu Support Programme

اُردُو تقویتی پروگرام میں خوش آمدید!

 

آ یئے دیکھتے کہ کہ یہ پروگرام کس کے لئے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

  • ہم نے یہ پروگرام اپنی اسٹڈی کے لئے تیار کیا تھا اور اسے ایک معروف اسکول میں پائیلٹ کیا۔
  • یہ پروگرام کامیابی سے استعمال ہو رہا ہے اور اساتذہ کے لئے بہت مددگار ثابت ہو رہا ہے۔
  • اردو تقویتی پروگرام کی ضرورت ان لوگوں کو ہے جو بیرون ملک مقیم ہیں ان کے بچّے عربی حروف سے آشنا ہیں۔
  • نئے اردو سیکھنے والے بھی کم مدّت میں اردو سیکھ سکتے ہیں۔
  •  اُردُو تقویتی پروگرام کے چار درجے بنائے گئے ہیں، درجہ اول ،درجہ دوم، درجہ سوم اور درجہ چہارم۔
  • یہ جانچنے کے لئے کہ بچّہ کس درجے سے کام کا آغاز کرسکتا ہے ایک جانچ درکار ہے۔ ہر درجے کی جانچ موجود ہے۔
  • جانچ لینے کے بعد آپ کو یہ دیکھنا ہے کہ سبق کہاں سے شروع کیا جائے۔ ایک جانچ شیٹ موجود ہے اس پر صلاحیت کے مطابق نشان لگائیے۔
  • ہم نے نئے سیکھنے والوں کے لئے بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کی ریڈینگ اسکیم استعمال کی ہے جو ‘امن‘ کے نام سے بک اسٹالز پر دستیاب ہے۔
  • آپ اپنے طور پر بھی کوئی بھی دستیاب ریڈینگ اسکیم استعمال کر سکتی ہیں۔

 

مصوتے ، صوت یعنی آواز

  • ہم صوتیاتی طریقے سے کام کا آغاز کرتے ہیں یعنی ا ، ی، ے ،و ان کی آوازیں ہوں گی ا A ا، و O، ای E ، اے AY، ان کا گوشوارہ بنا لیں۔
  • ہم ان حروف تہیجی کے بناوٹ کے لحاظ سے خاندان بناتے ہیں۔ ب کا خاندان، پ،ت، ٹ، ث ،ف،ے ج کا خاندان ،چ،ح، خ ، د کا خاندان، ڈ،ذ ر، ڑ، ز ،ژ ، و ،
  • الف کا خاندان ا۔آ ،ل،م،ط،ظ ،نصف دائرے س،ش،ص،ض،ع،غ ،ق ،ی ۔ ہ کی مختلف اشکال اور ھ بھاری حروف اور حمزہ شامل ہیں
  • حروف کی آدھی اشکال سکھا کر انہیں مصوتوں سے جوڑا جائے گا ، ہر حرف کو اسی طرح جوڑیں۔

گوشوارہ

حروف تہجی کا خاندان

ا

و

ی

ے

ب، پ، ت، ٹ،ث، ف

با

بو

بی

بے

ج، چ، ح، خ

جا

جو

جی

جے

ارکان سازی

جب دو حروف ملتے ہیں تو وہ ایک رُکن بن جاتے ہیں۔ رُکن کی جمع ارکان ہے ، جب ہم دو رُکن ملاتے ہیں تو وہ ارکان بن جاتے ہیں ۔مثلاـ‘‘ با اور با ۔ بابا ،جوتا،  با جا وغیرہ۔

اسی طرح ارکان سازی کروا ئیں اور ایسے الفاظ بنوائیں جن کا کو ئی مقصد ہو ، دادا ، چا چا ، نا نی، چابی ، جالی ،خالی، بھالو، تالے ، جالے وغیرہ ۔