پانچواں قدم: اس میں بھاری حروف متعارف کرواتے ہیں
ہم بھاری حروف کو مصوتوں سے جوڑتے ہیں۔( بھاری حروف پندرہ ہیں)
بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ،چھ، دھ، ڈھ، رھ، ڑھ ، کھ، گھ، لھ ، مھ ،نھ،
ان حروف کی آدھی اشکال نہیں ہوتی ہیں ( یہ دو حروف سے مل کر بنتے ہیں لیکن ان کی آواز ایک ہی رہتی ہے)۔
ے | ی | و | ا | مرکب حروف |
بھے | بھی | بھو | بھا | بھ |
جھے | جھی | جھو | جھا | جھ |
کھے | کھی | کھو | کھا | کھ |
لھے | لھی | لھو | لھا | لھ |
ارکان سازی: مرکب حروف دو حروف سے مل کر بنتے ہیں لیکن ان کی آواز ایک ہوتی ہے مثلا: بھ ، پھ ، ٹھ ، جھ ، کھ ، لھ، مھ ، نھ
ان پر بھی گزشتہ ارکان سازی کی طرح کام کیا جائے گا۔
بھابھی، چولھا، گھوڑا، کھوکھے
مصمتے
مصمتے حروف ہیں، صوت نہیں۔
ب پ ت ٹ ث ج ث ح خ د ڈ ذ رڑژ ز س ش ص ض
ط ظ ع غ ف ک گ ل م ن و ی
درج ذیل حروف مختلف طرز سے جوڑے جاتے ہیں
د” کا گروپ اپنے آگے کوئی حرف جڑنے نہیں دیتا ۔ مثلاً: جدا ۔ دعا ۔ گڑھا ۔ وجہ”
ا” اپنے بعد کسی حرف کو جڑنے نہیں دیتا ۔ چا بی ، تالا ، جالے ، قابو”