اُنسیہ با
نوکی نونہالوں کے لئے ایک اچھوتی پیشکش

منتظم اعلیٰ برگ وبارِاُردُو

محترمہ انسیہ بانو تقریباً ۳۰  سال سے درس و تدریس سے وابستہ  ہیں۔  اردو کی ٹیچر کی حیثیت سے ملک کے بڑے اور نامور اسکولوں  میں تدریس کے فرائض انجام دیئےہیں جیسے کہ بیکن ہاؤس، دی ایجوکیٹر اور  دی سائنس اسکول۔ تدریس کے شعبے کے علاوہ انتظامی امور کا تجربہ بھی رہا  اور پھر کہانیاں لکھنے کا موقع  بھی ملا۔۰۰ ۲۰ء میں بیکن ہاؤس میں  اُردُو مطالعاتی نصاب (امن) کےایک گروپ کی ممبر کی حیثیت سے کے جی سے پرائمری جماعت تک کے لئے  کہانیاں لکھنی  شروع کیں ۔قریباً دو دہائیوں سے ’امن ‘کے نام سے  بیکن ہاؤس میں یہ ریڈرز پڑھائی جا رہی ہیں۔پھر دی ایجوکیٹراسکول میں کے جی سے لے کر اٹھویں جماعت تک کے لئے ’میں اور میری دنیا ‘ کے نام سے ان کے ریڈر شائع ہوئے اور آج تک نصاب میں شامل ہیں۔ اس کے بعد آکسفرڈ کے لئے اردو ٹیکسٹ بکس لکھیں جو سٹی اسکول اور سائنس اسکول   میں بھی پڑھائی جا رہی ہیں۔

بچوں کا ادب ان کی پہلی ترجیح ہےمحترمہ ان کتابوں کے ذریعے اپنی ثقافت کو اگلی نسل تک پہنچا رہی ہیں ۔ اس شوق کی تکمیل کے لئے انہوں ایک ادارہ برگ و بار ِ اُردُوکے نام سے شروع کیا ہے جو نونہالوں کے لئے دلچسپ رنگین کہانیاں تیار کر رہا ہے۔ ان کہانیوں کے کردار معروف الف لیلوی داستانوں سے لئے گئے ہیں اور کچھ حقیقی بھی ہیں۔ یہ انداز منفرد  ہونے کی وجہ سے جلد ہی مقبول اور موثر ثابت ہوگا۔


نکہت ظفر

ایڈیٹر  اعلیٰ

نکہت ظفرنے انگلش لینگویج  ٹیچنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔بیکن ہاؤس اسکول کے ساتھ ۱۶ سال کام کیا اور ملائشیا میں ۵ سال انگلش لینگویج پڑھاتی رہی ہیں۔انہوں  نے بیکن ہاؤس کی اردو ریڈنگ سکیم اُردُو مطالعاتی نصاب (امن)کے لئے کئی کہانیاں اور نظمیں لکھیں۔ اس کے علاوہ فیروز سنز کے لئے بھی  درسی کتب لکھ چکی ہیں۔

نازیہ مظہر

ایڈیٹر

نازیہ مظہر  برگ وبار ِ اُردُو کی ایڈیٹرہیں ۔انہوں نے ایم فل اردو لٹریچر کے ساتھ ایم اے پولیٹیکل سائنس کی ڈگری بھی حاصل کی ہے ۔گزشتہ 19 برس سے شعبہ تدریس سے وابستہ ہیں دو سال دی ایجوکیٹرز اور سات سال دی سٹی اسکول سسٹم میں کام کیا اور اب تقریبا 9 سال سے دی ساینس اسکول ڈی ایچ اے کیمپس میں او لیول کو پڑھا رہی ہیں۔۔ کہانی نویسی اور ڈرامہ لکھنا  ان کا شوق ہے خصوصا سٹیج ڈرامہ ۔ انہیں بچوں کے پروگرام لکھنے کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ساتھ  کام کرنے  کا موقع بھی ملا ہے۔